Home / City News / حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک بار پھر واک آﺅٹ دباﺅ ڈالنے کا حربہ ہے، وزیراعظم عمران خان

حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک بار پھر واک آﺅٹ دباﺅ ڈالنے کا حربہ ہے، وزیراعظم عمران خان

حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک بار پھر واک آﺅٹ دباﺅ ڈالنے کا حربہ ہے، وزیراعظم عمران خان
این آر او کے حصول اور نیب کے مقدمات سے چھٹکارے کیلئے دباﺅ ڈالنے کا حربہ ہے، وزیراعظم عمران خان
کیا جمہوریت منتخب سیاسی رہنماﺅں کو کرپشں اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک جو شخص عوام کے ووٹ لیکر منتخب ہو جائے اسے قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کا لائسنس مل جاتا ہے، وزیراعظم کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمان پر عوام کے ٹیکسوں سے اربوں روپے کے اخراجات اٹھتے ہیں ، حزب اختلاف کا قومی اسمبلی سے ایک مرتبہ پھر واک آﺅٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی کام ہے جو انہیں کرنا ہے ،یہ این آر او کے حصول اور نیب کے مقدمات سے چھٹکارے کیلئے دباﺅ ڈالنے کا حربہ ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان جس پر عوام کے ٹےکسوں سے سالانہ اربوں کے اخراجات اٹھتے ہیں، کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی ) سے حزب اختلاف کا ایک مرتبہ پھر واک آﺅٹ ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہی ایک کام ہے جو انہیں کرنا ہے ، یہ این آر او کے حصول اور نیب مقدمات جو پی ٹی آئی نے قائم نہیں کئے ، سے چھٹکارے کے لئے دباﺅ ڈالنے کے حربے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیا جمہوریت منتخب سیاسی راہنماﺅں کو کرپشں اور لوٹ مار کی کھلی چھوٹ کا نام ہے؟ انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک جو شخص عوام کے ووٹ لیکر منتخب ہو جائے اسے قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کا لائسنس مل جاتا ہے۔

About Daily City Press

Check Also

sm

’,’جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے, شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رائو انوار سے سانحہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *