Home / Pakistan / نامزد آرمی چیف اور نامزد چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے وزیراعظم سے ملاقات
chi

نامزد آرمی چیف اور نامزد چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نامزد چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نامزد چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو نئے آرمی چیف مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی۔بعد ازاں نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کمیٹی جنرلhay زبیر حیات بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں و افواہوں کے بعد صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی تجویز پر لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، ترقی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات تھے، جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیے گئے لیفٹننٹ جنرل زبیر حیات کا تعلق آرٹلری سے ہے اور وہ حاضر سروس چیف آف جنرل اسٹاف ہیں۔دونوں جنرل 29 نومبر بروز منگل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور اسی دن موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ ہوں گے۔

About Daily City Press

Check Also

H.E. TAKASHI KURAI, AMBASSADOR OF JAPAN TO PAKISTAN CALLED ON MARRIYUM AURANGZEB, MINISTER OF STATE FOR INFORMATION, BROADCASTING & NATIONAL HERITAGE IN ISLAMABAD ON NOVEMBER 24, 2016.

پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے،مریم اورنگزیب

پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے،مریم اورنگزیب پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *