Home / Pakistan / جنرل قمر جاوید باجوہ فوج کے نئے سربراہ,لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر
jb

جنرل قمر جاوید باجوہ فوج کے نئے سربراہ,لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی فوج کے نئے سربراہ

 وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستانی فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف اٹھائیس نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔کئی ہفتوں کے اندازوں اور قیاس آرائیوں کے بعد پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا فوجی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکومتی اعلان میں بتایا گیا کہ صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی تجویزzub پر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف بنا دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ باجوہ کو سب سے فیورٹ سمجھے جانے والے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کی جگہ فوج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ملتان کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد کو بھی اِس منصب کے لیے نظرانداز کر دیا گیا ہے۔اِس نئی تعیناتی کے حوالے سے عسکری تجزیہ کار امتیاز گُل کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کے انتخاب میں سینیارٹی کی جگہ بعض دوسرے امور کو بھی سامنے رکھا گیا ہے۔ گُل کے مطابق یہ  تھوڑا بہت حیران کن ضرور ہے لیکن غیرمتوقع نہیں ہے۔فوج کے نئے سربراہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور اس رجمنٹ کی جانب سے پہلے بھی کمانڈرانچیف سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سابق صدر جنرل یحییٰ خان اور جنرل اشفاق پرویز کیانی خاص طور پر نمایاں ہیں۔ تجزیہ کار عائشہ صدیقہ کے مطابق باجوہ ایک پیشہ ور فوجی ہیں اور فوجی معاملات کے ساتھ پوری طرح وابستہ رہتے ہوئے اپنی شہرت پر توجہ نہیں دیں گے۔

About Daily City Press

Check Also

sm

’,’جعلی مقابلوں کا خاتمہ کیا جائے, شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رائو انوار سے سانحہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *