Home / Pakistan / کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں وزیراعظم کو ”ہائی مارک“ مشقوں کی کامیاب تکمیل پر جامع بریفنگ

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں وزیراعظم کو ”ہائی مارک“ مشقوں کی کامیاب تکمیل پر جامع بریفنگ

پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وطن کی خدمت کےلئے پاک فضائیہ کا جذبہ لائق تحسین ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی مصحف ایئر بیس پر فضائیہ کے افسروں اورجوانوں سے گفتگو
وزیراعظم کی ایئرمین، سٹاف، افسروں اورجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف، ”ہائی مارک“ مشقوں کی کامیابی پر مبارکباد
سرگودہا ۔ 9 نومبر،وزیراعظم محمد نواز شریف نے وطن کی خدمت کےلئے پاک فضائیہ کے جذبے کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں مصحف علی میر ایئر بیس پر پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے ایئرمین، سٹاف، افسروں اور جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ”ہائی مارک“ مشقوں کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی جو ہر 4 سال بعد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی مشقیں جن اہداف کےلئے کی گئیں، وہ حاصل کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ پر قوم کو فخر ہے، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کےلئے پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن”ضرب عضب“ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اس آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین ہمارا فخر ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کو ”ہائی مارک “ مشقوں کے کامیاب اختتام اور حاصل ہونے والے اہداف کے بارے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں جامع بریفنگ دی گئی۔ یہ مشقیں ملک بھر میں ستمبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوئی تھیں۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان اوردیگراعلیٰ حکام نے ایئر بیس آمد پروزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ پاک فضائیہ کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی اور وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے وزیراعظم کو سلامی بھی پیش کی۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے افسروں اورجوانوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

About Daily City Press

Check Also

jm

پاکستان: زبردستی مذہب تبدیل کروانا جرم قرار

پاکستان کے صوبہ سندھ میں اب جبری طور پر مذہب تبدیل کروانے والے کو عمر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *