Home / Pakistan / وزیراعظم محمد نواز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ون آن ون ملاقات

وزیراعظم محمد نواز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ ون آن ون ملاقات

وسیع تر دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ ،ملاقات میں دونوں ممالک کے
درمیان مضبوط اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط استوار کرنے پر زور
باکو ۔ 14 اکتوبر, وزیراعظم محمد نواز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ وسیع تر دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط استوار کرنے پر زور دیا گیا۔ جمعہ کو یہاں وفود کی سطح پر مذاکرات سے قبل ون آن ون ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی اور تعاون کے موجودہ رشتوں کو تجارتی اور سرمایہ کاری کے نئے روابط میں ڈھالنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر کو اپنی حکومت کے توانائی‘ بنیادی ڈھانچے اور بجلی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جو 46 ارب ڈالر لاگت کی پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں اور اس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے سرمایہ کاروں کے لئے بھی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت مشترکہ خوشحالی کے ذریعے وسیع تر علاقائی رابطوں کے لئے پرعزم ہے اور تمام وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط رابطے استوار کر رہی ہے۔ دونوں اطراف نے بین الاقوامی امور‘ جنوبی ایشیاءکی صورتحال بالخصوص جموں کشمیر کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور آذربائیجان نے اپنے قریبی سیاسی تعلقات کو تمام شعبوں بالخصوص معیشت‘ تجارت‘ سرمایہ کاری‘ توانائی اور دفاع کے میدان میں ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے جموں کشمیر کے تنازعہ پر آذربائیجان کی پاکستان کے لئے حمایت کی تعریف کی۔ قبل ازیں صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کا صدارتی محل آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

About Daily City Press

Check Also

Chaudhary Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting in a meeting with Mrs.Irina Akulovich, Director General BELTA, news Agency of Belarus in Islamabad on 18-3-2019.H.E Mr. Andrei Ermolovich, Ambassador of Belarus also present on the occasion.

چوہدری فواد حسین سے بیلا روس نیوز ایجنسی بیلٹا کی ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے بیلا روس نیوز ایجنسی بیلٹا کی ڈائریکٹر جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *