Breaking News
Home / Pakistan / پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کا بل سینیٹ میں پیش

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کا بل سینیٹ میں پیش

حکومتی مخالفت کے باوجود پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ ایوان بالا کے نصف ارکان غیر حاضر تھے۔ وزیر قانون نے بل وزیراعظم کو تحقیقات میں الجھانے کی کوشش قرار دیا۔

اسلام آباد:, اپوزیشن نے پاناما پیپرز انکوائریز بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے بل کی تحریک پیش کی۔ وزیر قانون زاہد حامد نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پاناما پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے، پھر بھی اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کسی طرح انہیں تحقیقات میں شامل کرایا جائے۔ اس پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بل امتیازی یا کسی کی ذات کے خلاف نہیں ہے۔ قرارداد پر رائے شماری میں 32 ارکان نے بل کی حمایت جبکہ 19 نے مخالفت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے بل مزید بحث کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

About Daily City Press

Check Also

buzda

بزدارزدار حکومت مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مدد کیلئے پیش پیش

,بزدارزدار حکومت مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مدد کیلئے پیش پیش پنجاب حکومت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *