Home / World /  امریکہ پاکستان اور بھارت کےمسائل کو حل کرنے کےلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف
US Secretary of State John Kerry called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif on the sidelines of the 71st UN General Assembly session in New York on September 19, 2016.
US Secretary of State John Kerry called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif on the sidelines of the 71st UN General Assembly session in New York on September 19, 2016.

 امریکہ پاکستان اور بھارت کےمسائل کو حل کرنے کےلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف

آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، پاکستان نے ہمیشہ اخلاقی ذمہ داری کے طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 107 سے زائد افراد شہید اور ہزاروں کشمیری زخمی ہوئے ہیں‘ توقع ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسائل کو حل کرنے کےلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے گا، نیشنل ایکشن پلان پر ملک بھر میں بھرپور انداز میں عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے

Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif shaking hand with US Secretary of State John Kerry in New York on September 19, 2016.

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے گفتگو
نیویارک ۔ 19 ستمبر ،وزیر اعظم محمد نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پیر کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی‘ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ تین سال کے دوران امریکی صدر کے ساتھ اپنی تعمیری ملاقاتوںکا ذکر کیا اور زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات‘ باہمی خواہش پر محیط رہے ہیں اور یہ شراکت داری علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کےلئے اہم ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جان کیری کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے میں پاکستان کی مسلح افواج‘ سیکورٹی اداروں اور پولیس کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی مفادات رکھتے ہیں۔ جان کیری نے موجودہ حکومت کی اقتصادی بحالی اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کی تعریف کی۔ انہوں نے بجلی کے مختلف منصوبوںکی تکمیل کے ذریعے سسٹم میں ہزاروں میگا واٹ بجلی شامل کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور تعلیم کےلئے کوششیں مثبت ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ملک میں افراط زر میں کمی اور معیشت کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے جس سے جی ڈی پی کی شرح نمو 4.7فیصد ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اخلاقی ذمہ داری کے طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے‘ میںہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں رہا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں107 سے زائد افراد شہید اور ہزاروں کشمیری زخمی ہوئے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سطح پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اب بھی امریکی صدر بل کلنٹن وعدہ یاد ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے دو طرفہ تنازعات اور مسائل کے حل میں معاونت کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ میں توقع رکھتا ہوں کہ امریکہ کی موجودہ انتظامیہ اور وزیر خارجہ جان کیری پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مسائل کو حل کرنے کےلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر کے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور اب وہ بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ملک بھر میں بھرپور انداز میں عمل درآمد کیا جارہا ہے‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ افغانستان کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چہار فریقی رابطہ گروپ(کیو سی جی) کے تحت کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے پاکستان اور امریکہ ارکان ہیں ۔وزیراعظم نے افغانستان کے ساتھ بامعنی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

About Daily City Press

Check Also

advo

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم اور خواتین کی عصمت دری قابل مذمت ہے،نورین اکرم ڈائریکٹر یو این یورپ

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم اور خواتین کی عصمت دری قابل مذمت ہے،نورین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *