Home / Pakistan / اقوام متحدہ میں خطاب: وزیراعظم امریکا روانگی سے قبل آج کشمیری رہنماؤں سے تجاویز لیں گے
pm

اقوام متحدہ میں خطاب: وزیراعظم امریکا روانگی سے قبل آج کشمیری رہنماؤں سے تجاویز لیں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے روانگی سے پہلے وزیر اعظم میاں نواز شریف آج آزاد کشمیر میں کشمیریوں کو اعتماد میں لیں گے۔آج ہونے والا نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے روانگی سے پہلے وزیر اعظم میاں نواز شریف آج آزاد کشمیر جارہے ہیں۔ جہاں وہ کشمیریوں کو اپنے خطاب سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف مظفر آباد میں صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر ، دیگر کشمیری رہنماؤں کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے میں کشمیری قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جہاں بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور گزشتہ 70 روز سے وادی میں کرفیو بھی نافذ ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے اور ان سے تجاویز کا تبادلہ بھی کریں گے ۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتہ 17 ستمبر کی صبح نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے اور 21 ستمبر بروز بدھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی مصروفیات کی وجہ سے آج ہونے والانیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔اب یہ اجلاس وزیر اعظم کی امریکا سے واپسی پر ہوگا۔

About Daily City Press

Check Also

Prime Minister Imran Khan chairs meeting to review progress on Federal Government Development Projects in Karachi, at PM Office Islamabad on March 18, 2019

کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت

منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کےلئے ضروری ہے کہ ان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *