Breaking News
Home / Pakistan / نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ ،
ns

نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ ،

اجلاس میں عسکری قیادت، وفاقی وزراء، وزراء اعلیٰ اور سیکورٹی اداروں کے سربراہاں شرکت کریں گے جبکہ وفاقی وزیرداخلہ ملکی اندرونی سیکورٹی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے

اسلام آباد , وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت سمیت تمام وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعطم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس کل طلب کر لیا ، اجلاس میں عسکری قیادت، وفاقی وزراء، وزراء اعلیٰ اور سیکورٹی اداروں کے سربراہاں شرکت کریں گے ۔ وزراء اعلی اجلاس میں ایپکس کمیٹوں کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیرداخلہ ملکی اندرونی سیکورٹی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن اور ملکی داخلی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے ۔

About Daily City Press

Check Also

buzda

بزدارزدار حکومت مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مدد کیلئے پیش پیش

,بزدارزدار حکومت مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مدد کیلئے پیش پیش پنجاب حکومت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *