Breaking News
Home / Pakistan / سابق صدر اور ممبر قومی اسمبلی آصف علی زرداری گرفتار

سابق صدر اور ممبر قومی اسمبلی آصف علی زرداری گرفتار

asif
سابق صدر اور ممبر قومی اسمبلی آصف علی زرداری گرفتار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی
اسلام آباد، اسلام آباد آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعدقومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زردرای کو گرفتار کرلیا ہے۔نیب نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری کو زرداری ہاوس اسلام آباد سے گرفتار کیا۔آصف زرداری کو لینے کےلئے نیب کی ایک گاڑی زرداری ہاوس میں داخل ہوئی جس میں موجود نیب ٹیم نے سابق صدر کو بٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔نیب کی گاڑی کے زرداری ہاوس سے باہر نکلنے کے دوران بے نظمی دیکھنے میں آئی۔ نیب ٹیم آصف زرداری کو میلوڈی چوک پر واقع نیب ہیڈ کوارٹر راولپنڈی لے گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب ٹیم صرف سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری لے کر زرداری ہاوس آئی تھی، ا±س کے پاس فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری نہیں تھے۔گرفتاری کے بعد روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو گلے لگایا اور پیار کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔زرداری اور فریال کی درخواستِ ضمانت مسترد، گرفتاری کی اجازت عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔عدالتی اجازت کے بعد نیب کی ٹیم سابق صدر کی گرفتار کے لئے زرداری ہاوس اسلام آباد پہنچی تھی۔گرفتاری سے قبل زرداری ہاوس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، اس دوران زرداری ہاوس آنے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے تھے۔

About Daily City Press

Check Also

Prime Minister Imran Khan chairs meeting of National Coordination Committee for COVID-19, in Islamabad on May 7, 2020

لاک ڈاون میں نو مئی مزید نرمی، عوام خود ذمہ داری لیں، عمران خان

لاک ڈاون میں نو مئی مزید نرمی، عوام خود ذمہ داری لیں، عمران خان حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *