Home / Pakistan / کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت

کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت

Prime Minister Imran Khan chairs meeting to review progress on Federal Government Development Projects in Karachi, at PM Office Islamabad on March 18, 2019
کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اورماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے طویل مدتی

منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کےلئے ضروری ہے کہ
ان پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں
وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں
پر پیشرفت کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی
کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل خصوصاً ماحولیاتی مسائل پر
قابو پانے کے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ جہاں آبادی سے
متعلقہ مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے وہاں مسلسل گھٹتے ہوئے گرین ایریاز
کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو گرین لائن منصوبے
سمیت کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالہ
سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل،
معاون خصوصی افتخار درانی، ترجمان ندیم افضل چن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری
منصوبہ بندی، سیکرٹری کابینہ، چیف سیکرٹری سندھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کے
آئی ڈی سی ایل صالح احمد فاروقی و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں گرین لائن
منصوبے پر پیشرفت اور اس کی فعالیت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
جبکہ کراچی پیکیج کے تحت دیگر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے
کہا کہ وفاقی حکومت کے تحت صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں شروع کئے جانے
والے ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل دور کرنے میں
صوبائی حکومت کی مدد کرنا ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کےلئے ضروری
ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر
کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کراچی
جیسے بڑے شہروں کے تمام منصوبوں میں ماحولیات کے عنصر کو مدنظر رکھا
جائے۔

About Daily City Press

Check Also

CHAUDHRY FAWAD HUSSAIN, FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION AND BROADCASTING CHAIRING A HIGH LEVEL MEETING TO REVIEW ARRANGEMENTS OF VISIT OF CROWN PRINCE MOHAMMED  BIN SALMAN BIN ABDULAZIZ AL SAUD IN ISLAMABAD ON FEBRUARY 17, 2019.

فواد حسین چوہدری کی میڈیا کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *