وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی تشہیر کے حوالے سے
میڈیا کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی تشہیر کے حوالے سے میڈیا کو تمام تر سہولیات فراہمی کی جائیں۔وزیر اطلاعات و نشریات کی زیر صدارت اتوار کو اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی آمد کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات کو سعودی ولی عہد کے دورے کی جامع تشہیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انھوں نے حکام کو ہدایت کی کہ میڈیا کو دورے کی تشہیر کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں ۔پاکستان ٹیلی ویژن کے حکام نے بتایا کہ دورے کی مکمل تشہیر کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر ثقافتی طائفے اور موسیقی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل بھی موجود تھے ۔
Tags crrurrent affairs
Check Also
لاک ڈاون میں نو مئی مزید نرمی، عوام خود ذمہ داری لیں، عمران خان
لاک ڈاون میں نو مئی مزید نرمی، عوام خود ذمہ داری لیں، عمران خان حکومت …