Home / Pakistan / آصف زرداری کی گرفتاری ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج

آصف زرداری کی گرفتاری ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج

jilay

آصف زرداری کی گرفتاری ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج
کراچی: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جعلی اکاونٹ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت منسوخ ہونے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے انہیں گرفتار کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں پی پی پی کارکنوں نے مظاہروں کا آغاز کردیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی گرفتاری کے فوری بعد پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا اور سندھ میں 11 جون کو یوم سیاہ منانے اعلان کردیا۔پی پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ احتجاج سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ہوگا اور یہ مکمل طور پر پرامن ہوگا۔
بعد ازاں میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر میں آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف پی پی پی جیالوں نے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ بلاک کردی۔قومی شاہراہ بلاک ہونے کے نتیجے میں سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی راولپنڈی، جہلم گجرات، لالاہ موسی اور دیگر شہروں کے ساتھ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو اور فیروز پور روڈ پر بھی پی پی پی جیالوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔آصف زرداری کی گرفتاری سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو زرداری ہاوس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔تاہم فریال تالپور کا وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ سابق صدر کی گرفتاری کے لیے نیب نے وارنٹ گزشتہ روز جاری کردیا تھا۔نیب کی ٹیم سابق صدر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ ’زرداری ہاو¿س‘ پہنچی جہاں انہیں مزاحمت کا سامنا تھا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری قومی اسمبلی سے اپنی گرفتاری دینا چاہتے تھے تاہم انہوں نے بعد میں اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے زرداری ہاو¿س سے ہی گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق زرداری کی گرفتاری سے حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور مفاہمت کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں گے جبکہ عمران خان کے مشکل دن شرو ہوگئے ہیں۔

About Daily City Press

Check Also

usman-buzdar_updates

نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔: عثمان بزدار

نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *