Home / Pakistan / چوہدری فواد حسین سے بیلا روس نیوز ایجنسی بیلٹا کی ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

چوہدری فواد حسین سے بیلا روس نیوز ایجنسی بیلٹا کی ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

Chaudhary Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting in a meeting with Mrs.Irina Akulovich, Director General BELTA, news Agency of Belarus in Islamabad on 18-3-2019.H.E Mr. Andrei Ermolovich, Ambassador of Belarus also present on the occasion.
Chaudhary Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting in a meeting with Mrs.Irina Akulovich, Director General BELTA, news Agency of Belarus in Islamabad on 18-3-2019.H.E Mr. Andrei Ermolovich, Ambassador of Belarus also present on the occasion.

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے بیلا روس نیوز ایجنسی بیلٹا کی
ڈائریکٹر جنرل ارینا اکولوویچ اور بیلا روس کے سفیر انڈری ارمولوویچ کی ملاقات
پاکستان اور بیلاروس کے آپس میں دوستانہ تعلقات قائم ہیں،
ثقافت اور اطلاعات کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں
ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے
بیلا روس نیوز ایجنسی بیلٹا کی ڈائریکٹر جنرل ارینا اکولوویچ(Irina
Akulovich) اور بیلا روس کے سفیر انڈری ارمولوویچ (Andrei Ermolovich)نے
ملاقات کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اطلاعات
اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے قوموں کے مابین تعلقات مزید
مضبوط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے آپس میں دوستانہ
تعلقات قائم ہیں،ثقافت اور اطلاعات کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید وسعت
دینے کے خواہاں ہیں۔وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی طائفوں
کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں، گلوکارں،
موسیقی کاروں، ڈانسرز اورآرٹسٹوں کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی ثقافت اور
اقدار کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور وفود کے تبادلوں سے عوامی روابط بھی
مزید مستحکم ہوں گے۔بیلا روس نیوز ایجنسی بیلٹا کی ڈائریکٹر جنرل ارینا
اکولوویچ نے وزیر اطلاعات کا پاکستان بیلاروس کے تعلقات پر مبنی 25سالہ
سفارتی دوستی کی تصویری نمائش میں شرکت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ تصویری نمائش کے ذریعے بیلاروس کے کلچر، کامیابیاں اور
لوگوں کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔ بیلا روس کے سفیر انڈری ارمولوویچ
کہا کہ بیلاروس کے صدر، پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر دو طرفہ تعلقات کو دونوں ملکوں کی
عوام کی بہتری کے لئے مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر چوہدری
فواد حسین نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے پر امن اور خوبصورت ملک
ہے،بیلاروس کے سیاح پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات سے لطف اندوز ہوں
گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے جہاں سول سوسائٹی
متحرک اور میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔

About Daily City Press

Check Also

CHAUDHRY FAWAD HUSSAIN, FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION AND BROADCASTING CHAIRING A HIGH LEVEL MEETING TO REVIEW ARRANGEMENTS OF VISIT OF CROWN PRINCE MOHAMMED  BIN SALMAN BIN ABDULAZIZ AL SAUD IN ISLAMABAD ON FEBRUARY 17, 2019.

فواد حسین چوہدری کی میڈیا کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *