Home / City News / عوامی جمہوریہ چین کے وزیر ثقافت کی وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید سے ملاقات 
Federal Minister for Information, Broadcasting and National Heritage Pervaiz Rashid in a meeting with the Minister of Culture of China Luo Shugang in Dunhuang city of Gansu province, China on 19th September 2016.
Federal Minister for Information, Broadcasting and National Heritage Pervaiz Rashid in a meeting with the Minister of Culture of China Luo Shugang in Dunhuang city of Gansu province, China on 19th September 2016.

عوامی جمہوریہ چین کے وزیر ثقافت کی وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید سے ملاقات 

پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر مستحکم ہیں جو ثقافت سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں تسلسل کے ساتھ بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں‘ چینی وزیر
 پاکستان ثقافت سمیت تمام شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ‘ چینی عوام اور حکومت ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے‘ وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید

بیجنگ ۔ 19 ستمبر ,عوامی جمہوریہ چین کے وزیر ثقافت مسٹر لو شوگانگ نے پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سلک روڈ عالمی ثقافتی نمائش کے موقع پر گانسو صوبہ کے شہر ڈوآنگ ہوآنگ میں ہوئی۔ چینی وزیر نے سینیٹر پرویز رشید کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر مستحکم ہیں جو ثقافت سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں تسلسل کے ساتھ بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ چینی وزیر نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب شاہراہ ریشم کے گرد آباد ممالک ثقافت کی ترقی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں‘ ان لمحات میں پاکستان کی یہاں موجودگی بہت اہم ہے۔ اس نمائش میں دنیا کے 85 ممالک

Federal Minister for Information, Broadcasting and National Heritage Pervaiz Rashid shaking hand with the Minister of Culture of China Luo Shugang in Dunhuang city of Gansu province, China on 19th September 2016.

شرکت کر رہے ہیں۔ چینی وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ 13 کلچرل ایکسچینج پروگرام جاری ہیں۔ یہ پروگرام دنیا کے کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کی ثقافتی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے کے لئے مزید ثقافتی طائفے پاکستان بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد میں کلچرل سنٹر کے قیام کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی یونیورسٹیوں میں اردو سیکھنے والے طالب علموں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو پاکستان میں دلچسپی میں اضافہ کا مظہر ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کے لئے مزید شعبوں کی نشاندہی میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سطح پر رابطوں میں اضافہ کے سلسلے میں چین اپنے مغربی ریجن کے لوگوں کی مزید حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور آرٹسٹ شعبوں کے انتظام میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے حکومت چین کی مہمان نوازی اور انہیں بلانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دل و دماغ کی سطح تک گہرے ہیں۔ تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کے سلسلے میں چینی وزیر کی خواہش کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعاون کرے گا۔ چینی عوام اور حکومت ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔ وفاقی وزیر نے چائنہ کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے چینی وزیر ثقافت کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ان دوروں کا وقت سفارتی سطح پر رابطوں میں طے کیا جائے گا۔

About Daily City Press

Check Also

jb

جنرل قمر جاوید باجوہ فوج کے نئے سربراہ,لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی فوج کے نئے سربراہ  وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *