Breaking News
Home / City News / پنجاب میں بھی نرمی حکومت کا چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

پنجاب میں بھی نرمی حکومت کا چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

buzda
پنجاب میں بھی نرمی حکومت کا چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے متفقہ فیصلہ کیا گیاہے ،پنجاب حکومت نے وفاق اوردیگر صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلے کئے ہیں ،کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔حکومت نے وفاق اوردیگر صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلے کئے ہیں جس کے مطابق کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس طرح ہفتے سے مزید صنعتوں اور متعلقہ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔ پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئرز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، سٹیل، ایلومینم کی صنعتوں اور دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہارڈ ویئر سٹورکو بھی اوپن کیا جارہا ہے۔صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی-2 دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں پر نہیں ہوگا۔ اس طرح ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے تاجرتنظیموں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 9مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں 10مئی کو ازخود مارکیٹس وبازارکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں،یوٹیلٹی بلز،ٹیکس اور راشن تک خریدنے کیلئے پیسے نہیں، حکومت ایس اوپیز کے ساتھ مارکیٹس و بازار کھولنے کی اجازت دے۔تاجرتنظیموں کے قائدین نے کہا کہ طویل لاک ڈاون نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مارکیٹس وبازار نہ کھلے تو کورونا سے زیادہ بھوک سے لوگ مرجائیں گے۔یادرہےکہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے لاک ڈاون نافذ ہے، حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاون میں 9 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈان کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے.

About Daily City Press

Check Also

ruby and fakhir

روبی امتیاز اور فاخر ضمیر اپنا ہفتہ وار پروگرام” دا۔۔نی ۔۔اور دانشور کے عنوان سے کریں گے

روبی امتیاز اور فاخر ضمیر اپنا ہفتہ وار پروگرام” دا۔۔نی ۔۔اور دانشور کے عنوان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *