Breaking News
Home / City News / سماجی تنظیموں نے عارضی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے قیام کی مخالفت کردی

سماجی تنظیموں نے عارضی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے قیام کی مخالفت کردی

WhatsApp Image 2020-04-23 at 11.31.41 AM
سماجی تنظیموں نے عارضی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے قیام کی مخالفت کردی
لاہور سٹی نیوز،ادارہ برائے سماجی انصاف، پیپلز کمیشن برائے اقلیتی حقوق اور سیسل اینڈ آئرس چوہدری فاونڈیشن اورقو می کمیشن برائے امن و انصاف نے 20اپریل 2020کو وفاقی وزیر اطلاعات کی طرف سے اعلان کردہ کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے قیام کے خلاف مزاحمت کا ا علان کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ کابینہ نے ایک اجلاس میں مذکورہکمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندو ں آئی اے رحمان، پیٹر جیکب ،مشِل چوہدری اور ایڈوکیٹ کلپنا دیوی نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یہ اقدام 19جون 2014کو سپریم کورٹ کے پیرا 37کے آرڈر نمبر 4سے روگردانی ہے SC SMC 1/2014) )۔ جس میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں ایک بینچ نے وفاقیحکومت کو یہ حکم دیا تھا کہ”اقلیتوںکے حقوق کے لیے ایک قومی کونسل تشکیل دی جائے۔ا قلیتوں کوآئین اور قانون کے تحت فراہم کردہ حقوق اور ضمانتوں پر عمل درآمدکی نگرانی کرنا مذکورہ کونسل کے منصب میں شامل ہو۔نیز کونسل کو یہ اختیار حاصل ہو کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے لئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تحفظ کی پالیسی سفارشات مرتب کرے۔
اقلیتی حقوق برائے عوامی کمیشن کے چیئرمین پیٹر جیکب نے کہا کہ عدالت کے ان احکامات کیتعمیل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قانون سازی کے ذریعے ایک بااختیار، خود مختار اور ادارہ قائم نہیں کیا جاتا اورجس کو انکو ا ئری کرنے اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر دادرسی کا اختیار حاصل نہ ہو ،لہذا ہمیں ایک علامتی یا فرضی کمیشن قابل قبول نہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروںکے لئے وضع کئے گئے رہنما خطوط (پیرس ہدایات) کے مطابق کسی سیاسی عہدیدار کو کمیشن کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ان کمشنوں کو حکومت اور حزب اختلاف دونوں کی تائد حاصل ہونی چاہیے ۔ جس کی مثال 2012ءکے قومی انسانی حقوق کمیشن ایکٹ نمبر XVI کے قیام میں موجود ہے ۔ درحقیقت گذشتہ 30 سالوں میں کئی بار حکومتوں نے انتظامی اختیارات کے ذریعہ ایسے ایڈہاک اقلیتی کمیشن تشکیل دیئے تھے، جو اقلیتوں کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے ضمن میں کو کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے ۔ حکومت کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اہلیت کی بنیاد پر تقرری، اختیارات اور وسائل دیئے بغیر کوئی ادارہ اپنے مقصد اور اہداف میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ لہذا ہم اس فرضی ادارے کے قیام کو مسترد کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل انسانی حقوق کے لیے قومی کمیشن، خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن اور بچوں کے حقوق کے لیے کمیشن، سبھی باقاعدہ قانون سازی کے تحت قائم ہوچکے ہیں۔ ہم وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے ممبران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کے مفاد میں اس فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔کیونکہ حقوق کے تحفظ کی خاطر نبنے والے کسی ادارہ کے لئے ایک مضبوط قانونی بنیاد ہونی چاہیے۔ بصورت دیگر مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر پائے جانے وا لے ادارہ جاتی عدم مساوات اور امتیازی سلوک کے دیرینہ امور کا حل پیش نہیں کر پائے گا۔

About Daily City Press

Check Also

ruby and fakhir

روبی امتیاز اور فاخر ضمیر اپنا ہفتہ وار پروگرام” دا۔۔نی ۔۔اور دانشور کے عنوان سے کریں گے

روبی امتیاز اور فاخر ضمیر اپنا ہفتہ وار پروگرام” دا۔۔نی ۔۔اور دانشور کے عنوان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *