Home / City News / ممبر پارلیمنٹ پنجاب اور سی آرایم چلڈرن کلب کے بچوں کے مابین ایک فکری مباحثہ
news-photo

ممبر پارلیمنٹ پنجاب اور سی آرایم چلڈرن کلب کے بچوں کے مابین ایک فکری مباحثہ

ممبر پارلیمنٹ پنجاب اور سی آرایم چلڈرن کلب کے بچوں کے مابین ایک فکری مباحثہ
بچوں کے مسائل کے حل اور قانون سازی کے لئے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائی جائے گی ممبران پارلینمٹرین پنجاب
لاہور (پ ر )سی آر ایم چلڈرن کلب کے بچوں اور پارلیمینٹرین کے مابین ایک مباحثے کا انعقاد ’چائلڈ رائٹ مومنٹ پنچاب‘(سی آرایم) نے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جس میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کہ جبکہ پارلیمنٹرین میں سے ایم پی ائے نوشین حامد ،سعدیہ سہیل ڈاکٹر عالیہ آفتاب اور ارم باوجوہ نے مباحثے میں حصہ لیا اس مباحثے کا مقصد بچوں کے اندر سوال اٹھانے اور اپنے حقوق جاننے کے ساتھ ان کا حل اپنے منتخب نمائندوں سے مانگنے کا شعور اجاگر کرنا تھا بچوں img_6064نے پنجاب اسمبلی کی ممبران سے اپنے حقوق ،تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں کی فراہمی پر بات کی جبکہ کم عمری کی شادیاں اور اس کے نقصانات بھی زیر بحث آئے اس کے ساتھ بچوں نے بتایا کہ وہ جن علاقوں میں رہتے ہیں وہاں کے مسائل کیا ہیں اور انہیں حل کرنے کی img_6066ضرورت پر زور دیا۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی ممبران نے بچوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہیں اس امر کا یقین دلایا کہ جن امور میں قانون سازی کی ضرورت ہے اس پر ہم اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائیں گے اور جن مسائل کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے انہیں حل کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔ سی آر ایم کی فوکل پرسن ثنا خواجہ نے کہا کہ آج کے اس سیشن سے ہمیں کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ آج کے بچے اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے کا سلیقہ جاننے لگے ہیں اور پنجاب اسمبلی کی ممبران کو بھی اس بات کا ادراک ہے کہ ہمارئے آج کے بچوں کے مسائل کیا اور img_6044انہیں حل کیسے کرنا ہے۔

About Daily City Press

Check Also

lpc1

وفاقی حکومت صحافیوں کی سیفٹی اینڈ ٹریننگ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے,مریم اورنگزیب کی پریس کلب آمد

وفاقی حکومت صحافیوں کی سیفٹی اینڈ ٹریننگ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے جبکہ آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *