Home / City News / چیچہ وطنی:مسلم لیگ نون نے این اے 162 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف, سے نشست چھین لی

چیچہ وطنی:مسلم لیگ نون نے این اے 162 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف, سے نشست چھین لی

مسلم لیگ نون نے چیچہ وطنی میں این اے 162 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو شکست دیدی۔ فتح کی خوشی میں کارکنوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔

چیچہ وطنی: ,چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف سے نشست چھین لی۔ لیگی امیدوار طفیل جٹ نے اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال کو شکست دیدی 293 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے طفیل جٹ 67 ہزار 210 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ رائے مرتضیٰ اقبال 61 ہزار 843 ووٹ لے سکے۔ پیپلز پارٹی کے چودھری شہزاد پندرہ ہزار 343 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ طفیل جٹ نے جیت عوام کے نام کرتے ہوئے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد طفیل جٹ کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا چوہدری محمد طفیل جٹ کی کامیابی عوام کا وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ آج ایک بار پھر خدمت ، دیانت ، شفافیت اور امانت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔

About Daily City Press

Check Also

bil

بیل گری کا استعمال برص، بواسیر،اسہال یا ڈائیریا، ہیضہ ، السر ، قدرتی علاج

محمد اویس عالم بیل گری ایک ایسا غیر معمولی پھل ہے جس کےاستعمال سے ان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *